کرک ، انڈس ہائی وے پر حادثہ، 13 افراد جاں بحق

کرک ، انڈس ہائی وے پر حادثہ، 13 افراد جاں بحق
کیپشن: مسافر وین پشاور سے ڈی آئی خان جا رہی تھی۔۔۔۔۔فوٹو/ اسکرین گریب نیو نیوز

کرک: انڈس ہائی وے پر ایک مسافر وین، ڈبل کیبن گاڑی سے ٹکرا گئی اور حادثے کے بعد وین میں آگ لگنے کے نتیجے میں 13 افراد جھلس کر جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق حادثہ اسپینا بانڈہ کے مقام پر پیش آیا جہاں پشاور سے ڈیرہ اسماعیل خان جانے والی مسافر وین مخالف سمت سے آنے والی ڈبل کیبن گاڑی سے ٹکرا گئی۔

حادثے کے بعد ہائی ایس میں آگ لگ گئی اور شعلوں نے پوری گاڑی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔حادثے کے نتیجے میں وین میں سوار 11 جبکہ ڈبل کیبن گاڑی میں سوار 2 افراد جھلس کر جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال کرک منتقل کر دیا گیا۔