سعودی نرس کی ویڈیو نے سب کو حیران کر دیا

سعودی نرس کی ویڈیو نے سب کو حیران کر دیا
کیپشن: فوٹو بشکریہ ۔۔۔ عرب نیوز یوٹیوب سکریبن گریب

ریاض : سعودی عرب میں نرس کی ویڈیو نے لاکھوں افراد سے داد سمیٹ لی ۔

تفصیلات کے مطابق سعودی نرس کی مریض کو وہیل چئیر پر سیڑھیاں چڑھانے کی ویڈیو نے سعودیوں سمیت غیر ملکی شہریؤں کے بھی دل جیت لیے ۔ سعودی نرس مسلیہ الشہری امیر سلطان سٹی میں طبعی علاج کے ماہر کے طور پر کام بھی کرتی ہیں ، 

گزشتہ روز وہیل چئیر  پر بیٹھے ایک معذور  نوجوان کو سیڑھیاں چڑھنے میں نہ صرف مدد کی بلکہ مسلسل اس کا حوصلہ بھی بڑھاتی رہی ۔ ویڈیو میں اسے سنا جا سکتاہے ہے کہ وہ کہتی ہے کہ " گھبرائیں نہیں میں آپ کے ساتھ ہوں "۔

اس ویڈیو کے سوشل میڈیا پر اپلوڈ ہونے کے بعد سعودی شہریوں سمیت غیر ملکی شہریوں نے بھی مسلیہ کے نیک جذبے کی  داد دی ہے ۔