نواز شریف کی طبی بنیادوں پر سزا معطلی کی درخواست، پنجاب حکومت سے جواب طلب

نواز شریف کی طبی بنیادوں پر سزا معطلی کی درخواست، پنجاب حکومت سے جواب طلب
کیپشن: عدالت نے کیس کی مزید سماعت 12 فروری تک ملتوی کر دی۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: ہائیکورٹ نے العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس کے سلسلے میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبی بنیادوں پر سزا معطلی کی درخواست پر محکمہ داخلہ پنجاب کو نوٹس جاری کر دی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بینچ درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے نواز شریف کے علاج سے متعلق تمام تفصیلات طلب کرتے ہوئے آئندہ سماعت کے لیے محکمہ داخلہ پنجاب سے جواب طلب کر لیا۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 12 فروری تک ملتوی کر دی۔

خیال رہے کہ 24 دسمبر 2018 کو احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں 7 سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی جس کے بعد نیب نے انہیں گرفتار کرکے جیل منتقل کر دیا تھا۔