نیب نے علیم خان کی گرفتاری کی وجوہات بیان کر دیں

 نیب نے علیم خان کی گرفتاری کی وجوہات بیان کر دیں
کیپشن: فوٹو بشکریہ :ٹوئیٹر

لاہور:ترجمان نیب نے کہا ہے کہ  علیم خان کو پاناما اسکینڈل تحقیقات میں پیش رفت کے تحت گرفتار کیاگیا۔ 

تفصیلات کے مطابق ، ترجمان نیب نے علیم خان کی گرفتاری کی وجوہات بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاناما اسکینڈل تحقیقات میں پیش رفت کے تحت ان کو گرفتار کیاگیا، علیم خان نے ہاؤسنگ سوسائٹی کےبطورسیکرٹری اور رکن اسمبلی اختیارات کا ناجائز استعمال کیا ہے۔ پارک ویوہاؤسنگ سوسائٹی میں بھی اختیارات کا ناجائز استعمال کیا۔ پاکستان اور بیرون ممالک میں آمدن سے زائد اثاثے بنائے۔ 

ترجمان نیب کے مطابق ، علیم خان نے لاہور اور مضافات میں اے اینڈ اے کمپنی بنا کر15 سوکنال اراضی بنائی وہ 15سو کنال اراضی کی خریداری پر تسلی بخش جواب نہیں دے سکے، 2005 اور 2006 کے دوران یواےای ،برطانیہ میں متعدد آف شور کمنیپاں بنائیں۔

 ان کی جانب سے رکارڈ میں مبینہ ردوبدل بھی کیا گیا گرفتاری کی دیگر وجوہات میں رکارڈ میں مبینہ طورپرردو بدل بھی شامل ہے۔ علیم خان نیب کی جانب سے  پوچھے گئے سوالات کا تسلی بخش جواب نہ دے سکے،ان   کو کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔