اپریل 2019  تک امریکہ نصف فوج واپس بلا لے گا، افغان طالبان کا دعویٰ

 اپریل 2019  تک امریکہ نصف فوج واپس بلا لے گا، افغان طالبان کا دعویٰ
کیپشن: فوٹو بشکریہ:ٹوئیٹر

ماسکو: افغان طالبان نےکہا ہے کہ امریکا  اپریل 2019  تک افغانستان سے اپنی آدھی  فوج کو واپس امریکہ بلا لے گا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ، افغان طالبان نےدعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے حالیہ امن مذاکرات میں  اپریل 2019  تک نصف فوجیں واپس بلانے کا وعدہ کیا ہے۔

افغان طالبان کے ترجمان نے  گفتگو کرتے ہوئے  کہا کہ فریقین نے ایک دوسرے کو فوجیوں کے پُر امن انخلاء اور افغانستان کی سرزمین دہشت گردانہ سرگرمیوں کے لیے استعمال نہ ہونے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی افغانستان سے اپنے نصف فوجیوں کے انخلاء کا عندیہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ فضول کی جنگ میں امریکا کی معیشت کو نقصان پہنچا ہے، امریکا اب ساری توجہ معیشت کے فروغ پر دینا چاہتا ہے۔