تیسرا ٹی 20 : پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 169 رنز کا ہدف دیدیا

تیسرا ٹی 20 : پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 169 رنز کا ہدف دیدیا
کیپشن: فوٹو بشکریہ آئی سی سی ٹوئٹر

سنچورین:تیسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 169رنز کا ہدف دیدیا۔

جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی اور پاکستان نے9 وکٹ پر168 رنز بنائے۔بابراعظم 23 ، فخرزمان 17 ، عماد وسیم 19 اور شعیب ملک 18 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔محمد رضوان26 اورآصف علی25 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ شاداب خان 22 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

پروٹیز کی جانب سے ہینڈرکس نے 4 اور کرس مورس نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔   

تیسرے میچ کیلئے قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئیں ہیں دوسرے ٹی 20 میچ میں حسن علی اور عثمان شنواری کی خراب کارکردگی کے باعث انہیں ٹیم سے ڈارپ کر دیا گیا ہے اور ان کی جگہ فہیم اشرف اور محمد عامر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔جنوبی افریقہ کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ۔جنوبی افریقہ کو سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے اگر پاکستان آج کا میچ نہ جیتا تو پاکستان کو وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔