پاکستان پر حملہ مودی کی آخری غلطی ہو گی، وزیراعظم

 پاکستان پر حملہ مودی کی آخری غلطی ہو گی، وزیراعظم

میرپور: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مودی غلط فہمی میں نہ رہے، پاکستان پر حملہ کیا اس کی آخری غلطی ہوگی، سارا پاکستان آج مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے، کشمیریوں کے لیے بہت اچھا وقت آنے والا ہے، اللہ پر ایمان رکھ کر پیشن گوئی کرتا ہوں کہ اب کشمیر آزاد ہوگا۔


عمران خان نے کہا 6 مہینوں میں آج کشمیر دنیا کے سامنے آگیا، مودی نے سارے الیکشن میں پاکستان کو برا بھلا کہا، بالاکوٹ میں ہمارے درخت شہید کیے، ان کا بڑی مونچھوں والا پائلٹ گرا ہم نے وہ بھی دے دیا، ساری الیکشن مہم میں مودی نے انتہا پسند آر ایس ایس کی نفرتوں کو بڑھاوا دیا، پاکستان پر امن ملک ہے جو دنیا کے مسئلے حل کرتا ہے، ہم نے پوری کوشش کی کہ ایران اور سعودیہ میں لڑائی نہ ہو، کوشش کی کہ ٹینشن کم ہو،مقبوضہ کشمیر میں کرفیو زیادہ دیر تک نہیں رہ سکے گا، کشمیر سے جس دن کرفیو اٹھا انسانوں کا سمندر نکلے گا، لگتا ہے مودی نے تاریخ نہیں پڑھی، ڈگری جعلی تھی، دنیا کی طاقتور فوج 20 سال سے افغانستان میں ہے، دنیا کی دو سب سے طاقتور فوجیں روس کی سردی میں تباہ ہوئی۔

جمعرات کو وزیراعظم عمران خان نے میرپور آزاد کشمیر میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 80لاکھ کشمیری مقبوضہ کشمیر میں 5اگست کے بعد سے مشکل ترین امتحان سے گزر رہے ہیں، آج ان کو میرپور آزاد کشمیر اور سارے پاکستان کی جانب سے پیغام ہے کہ ہم مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، مقبوضہ کشمیر کے عظیم انسانوں کےلئے پیغام ہے کہ آپ کےلئے اچھا وقت آنے والا ہے، نریندر مودی نے چھ ماہ پہلے حماقت کی ہے اور تکبر میں قدم اٹھایا اور تکبر میں اٹھایا گیا قدم حماقت ہے، میں آج اللہ پر ایمان رکھ کر پیشن گوئی کر رہا ہوں کہ کشمیر جلد آاد ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ 5اگست سے پہلے دنیا میں کوئی رہنما کشمیر کی بات نہیں کرتا تھا، آج چھ ماہ بعد مسئلہ کشمیر پوری دنیا میں اٹھا چکا ہے اور بھارت کے موقف کو مسترد کر دیا گیا ہے. بھارت مسئلہ کشمیر کو دوطرفہ مسئلہ کہتا تھا لیکن یہ آج عالمی مسئلہ بن گیا تھا.

 وزیراعظم نے کہا کہ مودی نے الیکشن پاکستان کو برا بھلا کہہ کر جیتا، مودی نے کہا کہ میں بھارت کا چوکیدار ہوں اور پھر پاکستان کے درخت شہید کر دیئے اور کہا کہ 300دہشت گرد مارے ہیں جبکہ ہم نے امن کی بات کی، پھر اس نے پلوامہ کر کے پاکستان پر الزام لگایا لیکن ہم نے اس کے بڑے بڑے مونچھوں والے پائلٹس کے طیارے کو گرایا تو پائلٹ کو واپس کر دیا لیکن اس نے کہا کہ پاکستان ڈر گیا ہے، مودی نے کہا کہ الیکشن میں پاکستان سے نفرت پر ووٹ لیا، مودی نے نفرت سے الیکشن جیت کر کشمیر کے حوالے آرٹیکل کو ختم کیا اور کشمیریوں کو بند کر دیا گیا لیکن اللہ کی مرضی کچھ اور تھی جو مودی نے سوچا تھا وہ پورا نہیں ہو سکا، جو کام پچاس سالوں میں نہیں ہو سکا وہ صرف اب چھ ماہ میں ہو گیا، تین بار مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بحث کےلئے پیش ہو چکا ہے، دنیا بھار ت کو کہہ رہی ہے کہ مقبوضہ کشمیر سے کرفیو کو ہٹایا جائے۔

وزیراعظم نے کہا کہ جس نے کشمیریوں سے وعدہ کیا تھا کہ کشمیریوں کا سفر بنوں گا تو آج کا ریلی میں وزیراعظم پاکستان نے کشمیر کے سفیر کی حثیت سے موجود ہوں، پانچ اگست کے بعد دنیا کے وزرائے اعظم اور صدور سے گفتگو میں صرف مسئلہ کشمیر میں تفصیلی گفتگو کی، فرانس کے ساتھ آدھے گھنٹہ مسئلہ کشمیر پر گفتگو کی، آج دنیا کی ڈیمانڈ ہے کہ مقبوضہ کشمیر سے کرفیو اٹھایا جائے، سیاسی قیدیوں اور رہنماﺅں کو آزاد کیا جائے، انٹرنیٹ اور مواصلات کے نظام کو بحال کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جس دن مقبوضہ کشمیر سے کرفیو اٹھے گا تو عوام کا سمندر نکلے گا اور ایک ہی آزادی کی آواز نکلے گی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مودی نے بیان دیا ہے کہ 11دنوں میں پاکستان کو فتح کر لوں گا، لگتا ہے کہ آپ نے تاریخ نہیں پڑھی، یا شائد ڈگری جعلی ہے، مودی کو تاریخ سے بتاتا ہوں کہ نپولین اور ہٹلر نے تکبر میں روس میں حملہ کیا اور کہا تھا کہ چند دن میں آزاد کرلیں گے لیکن دونوں بڑی قومیں خود ہی ناکام ہو گئیں اور امریکہ نے افغانستان اور ویت میں چند دنوں آزاد کر لینے کا دعویٰ کیا تھا لیکن 19سال سے امریکہ افغانستان فتح نہیں کر سکا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اگر بھارت نے حماقت کی تو پاکستان کا بچہ بچہ آخری سانس تک لڑے گا، دہشت گردی کی جنگ پاک فوج اپنے کردار کودکھا چکی ہے، پاکستانی فوج جنگ سے آزمودہ ہے اور پاکستان اور کشمیری موت سے نہیں ڈرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی غلط فہمی میں نہ رہے، اگر کوئی حماقت کی تو یہ اس کی آخری غلطی ہو گی، پاکستانیوں کی دعائیں ہمیشہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ ہے، کشمیریوں کی مدد کےلئے ہمیشہ ساتھ ہوں گے۔