امریکہ کی تاریخ میں نیویارک کشمیریوں کا دن منانے والی پہلی ریاست بن گئی

تاریخ رقم ، کشمیر کے حوالے سے امریکہ سے بڑی خبر آگئی

نیویارک : امریکی ریاست نیویارک کا کشمیریوں سے تاریخی اظہارِیکجہتی،  پانچ فروری کو یوم کشمیر سے منسوب کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق    امریکہ کی تاریخ میں نیویارک کشمیریوں کا دن منانے والی پہلی ریاست بن گئی ۔ نیویارک سٹیٹ نے 5 فروری کو نیویارک کو”یوم کشمیر “ سے منسوب کردیا ہے.گورنر اینڈریو کومو اور نیویارک  سٹیٹ اسمبلی نے اس سلسلے میں پروکلیمیشن جاری کردیا ہے.

امریکی پاکستانی نوجوانوں کی سیاسی و ایڈووکیسی تنظیم امریکن پاکستانی ایڈووکیسی گروپ( APAG) کی کوششوں سے یہ تاریخی دن تسلیم کرلیا گیا ہے.البنی  نیویارک سٹیٹ اسمبلی نے کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اور انکے حقوق کو تسلیم کرتے ہوئے قرارداد متفقہ طور پر اکثریت سے تسلیم کرلیا ہے.

دونوں جماعتوں کے اراکین نے قرارداد کئ حمایت کی. یانکرز ( نیویارک) میں سٹیٹ اسمبلی کے رکن  نیڈر کے سیاگ( Nader J. Sayegh)نے  APAG کی ٹیم کو ایک خصوصی تقریب میں علی رشید کی سربراہی میں  APAG کو پروکلمیمیشن دیا. انہوں نے APAG کی کوششوں کی تعریف کی.

اس موقع پر علی رشید،امین غنی،پرویز ریاض، ضمیر چوہدری، سحر خان، سارہ پرویز،نومی،سلطان رشید،فیصل خان، انیسہ ریاض اور دیگر شامل تھے.نیویارک امریکہ کی واحد ریاست بن گئی ہے جہاں 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا.