لندن ، شہباز شریف کے خلاف ڈیلی میل کی خبر سے متعلق برطانوی عدالت کا ابتدائی فیصلہ آگیا

لندن ، شہباز شریف کے خلاف ڈیلی میل کی خبر سے متعلق برطانوی عدالت کا ابتدائی فیصلہ آگیا

لندن : لندن کی عدالت نے شہباز شریف کے خلاف ڈیلی میل کی خبر سے متعلق ابتدائی فیصلہ سنا دیا ہے ۔

تفصلات کے مطابق عدالت نے اپنے فیصلے میں  قرار دیا کہ خبر میں استعمال ہونے والے الفاظ سے شہباز شریف کی ہتک عزت کا باعث بنے ۔

لندن میں جسٹس میتھیو نکلین نے ابتدائی فیصلہ  سناتے ہوئے کہا کہ اخبار میں لکھے الفاظ شہباز شریف کی ہتک عزت کے کا باعث بنے، مضمون میں شہبازشریف کو یوکے ڈیفڈکاپوسٹربوائےکہاگیا، یہ بھی کہا گیاکہ شہبازشریف اورعلی عمران کرپشن سےمستفید ہوئے ہیں ،متاثرین میں برطانوی ٹیکس دہندگان بھی شامل ہیں۔

نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز کا فیصلے پر ردعمل ٹویٹ میں کہا ہے کہ   احتساب کی رَٹ لگانے والوں کا اپنا یومِ احتساب قریب ہے،اللّہ تعالیٰ ناانصافی کو پسند نہیں فرماتا۔

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کی شہزاداکبر پر تنقید نیونیوز سے گفتگو میں کہ ہے کہ  کاغذ لہرا لہرا کر الزام لگانے والے اب شہبازشریف سے معافی مانگیں۔

شہباز گل  نے جواب  میں  کہا ہے کہ  عدالت نے صرف یہ کہا خبر شہبازشریف کے بارے میں ہی تھی ،جھوٹی ہوئی تو ان کی ہتک عزت تصور ہوگی،چوری ثابت ہو گئی تو پھر انگلش میں بے عزتی بھی ہوگی۔

دوسری جانب برطانوی صحافی ڈیوڈروز نے بھی کہہ دیا ہے کہ  یہ ابتدائی سماعت ہے، فیصلہ حتمی مقدمےکی سماعت کے پیرامیٹرز طے کرتا ہے۔