مقبوضہ کشمیر میں1 کروڑ 20 لاکھ افراد بھارتی تسلط میں جبر کا شکار

 مقبوضہ کشمیر میں1 کروڑ 20 لاکھ افراد بھارتی تسلط میں جبر کا شکار

راولپنڈی : آئی ایس پی آر نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی تسلط میں جبر کا شکار ، 1 کروڑ 20 لاکھ  افراد کی زندگی  کی عکاسی کرتی ڈاکیومنٹری ریلیز کردی۔  اس ڈاکیومنٹری میں پلوامہ ڈرامہ ، خطے میں بھارتی کی تخریبی سرگرمیاں اور فاشسٹ عزائم  کی بھی نشاندہی کی گئی ہے۔

انسانی حقوق کے بغیر 7 لاکھ 92 ہزار منٹ، 13 ہزار 200 گھنٹے  زندگی کو خطرہ، 550 دن آزادی کے نعرے لگاتے ، اور آزادی کے حصول کے لیے کوشاں۔

73 سال پہلے حق خودارادیت کا وعدہ کیا گیا۔ دنیا نے 2020 میں لاک ڈاؤن دیکھا ، لیکن صرف کشمیری  ، ایک نہ ختم ہونے والے لاک ڈاؤن کی حقیقت   کو جانتے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سلب کرنے کے اقدامات    کے بعد کشمیریوں کی زندگی پر   سنگین اثرات پڑے۔ ہندوتوا کے ایجنڈے کو پروان چڑھاتے ہوئے مسلمانوں کو  نشانہ بنایا جارہا ہے۔

بھارت ، خطے کے امن کو  تباہ کرنے  کے لیے بھی اشتعال انگیز کاروائیوں میں ملوث ہے۔