پاک بحریہ نے کثیر القومی مشق "امن" کا نیا پرومو جاری کر دی

پاک بحریہ نے کثیر القومی مشق

پاک بحریہ نے کثیر القومی مشق "امن" کا نیا پرومو جاری کر دیا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کثیر القومی بحری مشق "امن" کا انعقاد سال2007 سے کر رہی ہے ، مشقوں میں دنیا بھر سے بحری افواج شریک ہوتی ہیں .

پاک بحریہ کے ترجمان نے بتایا کہ اس سال مشق " امن " میں 45 ممالک اپنے بحری اثاثوں اور مندوبین کے ساتھ شرکت کررہے ہیں ۔ ترجمان پاک بحریہ نے کہا کہ مشق کے بنیادی مقاصد مشترکہ آپریشنز کرنے کی صلاحیتوں اور علاقائی امن و استحکام کیلئے پیشہ ورانہ مہارتوں میں اضافہ کرنا ہے۔