پی ڈی ایم کا سینیٹ الیکشن شوآف ہینڈ سے کرانے کی مخالفت کا فیصلہ

پی ڈی ایم کا سینیٹ الیکشن شوآف ہینڈ سے کرانے کی مخالفت کا فیصلہ
کیپشن: پی ڈی ایم کا سینیٹ الیکشن شوآف ہینڈ سے کرانے کی مخالفت کا فیصلہ
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور مریم نواز کی ملاقات میں آرڈیننس کے ذریعے سینیٹ الیکشن کو شو آف ہینڈ سے کرانے کے اقدام کی شدید مخالفت کا فیصلہ کیا گیا۔ 

دونوں رہنماوں کے درمیان ہونے والے ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ آئینی ترمیم کے بغیر سینیٹ الیکشن کا طریقہ کار تبدیل نہیں کیا جا سکتا .

اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں پتا چل جائے گا کہ کون کس کے ساتھ کھڑا ہے اور تحریک انصااف عدم اعتماد کا آپشن مسترد نہیں کیا اور مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آرڈیننس کے معاملے پر عدالت بھی جانا پڑا تو جائیں گے۔ 

خیال رہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک کے اہم ترین اجلاس کے بعد مولانا فضل الرحمان نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا پی ڈی ایم کا 26 مارچ کو لانگ مارچ کریں گے اور اس دن پورے ملک سے قافلے اسلام آباد روانہ ہوں گے جبکہ 26 ویں آئینی ترمیم کی حکومت کی مجوزہ ترمیم  کو مسترد کرتے ہیں۔ 

ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم سینیٹ انتخابات مشترکہ طور پر لڑے گی اور سینیٹ الیکشن میں ہمارے امیدوار مشترکہ ہوں گے۔