کورونا ویکسی نیشن ،پاکستان نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا 

Covid-19,Germany,Vacination,Asad Umar,South Africa

اسلام آباد:وفاقی وزیر اسد عمر نے کورونا ویکسی نیشن سے متعلق ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ اب تک یومیہ کورونا ویکسی نیشن کا مسلسل 3 دن کا نیا ریکارڈ بن چکا ہے جو انتہائی خوش آئند بات ہے ۔

اسد عمر نے اپنے ٹوئٹ میں بتا یا کہ قومی سطح پر موبائل ویکسی نیشن مہم کے شاندار نتائج سامنے آ رہے ہیں جس سے ہر گزرتے دن کیساتھ ویکسی نیشن کروانے والوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہو رہا ہے ۔

وفاقی وزیر نے کہا این سی اوسی کی مہم پر صوبوں کی مدد سےعمل کیا جارہا ہے،ہمارا ہدف تمام شہریوں تک پہنچنےکاہے،انہوں نے کہا ہم چاہتے ہیں کہ کورونا سے عائد پابندیاں جلد از جلد ختم ہو سکیں ۔

4d17d53a97f9a1322b25ee201d65227e