اسلام آباد ہائیکورٹ سے شیخ رشید کیلئے بڑا ریلیف، پولیس کو کارروائی سے روک دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ سے شیخ رشید کیلئے بڑا ریلیف، پولیس کو کارروائی سے روک دیا
سورس: File

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے کراچی کے علاقے موچکو اور بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں شیخ رشید کیخلاف درج مقدمات پر کارروائی سے روک دیا۔عدالت نے ایف آئی آرز معطل کردیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کیس کی سماعت  کی۔  شیخ رشید  کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ جب شیخ رشید پولیس کی حراست میں تھے تو دیگر مقدمات درج کئے گئے۔

وکیل کے دلائل سننے کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ نے  شیخ رشید کے خلاف سندھ اور بلوچستان میں درج مقدمات پر کارروائی سے روک دیا۔