ترکیہ اور شام میں زلزلے سے تباہی پر پاکستان کا اظہار افسوس

ترکیہ اور شام میں زلزلے سے تباہی پر پاکستان کا اظہار افسوس
سورس: Turk Media

اسلام آباد : صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی،  وزیراعظم محمد شہباز شریف ، ترجمان دفتر خارجہ اور وفاقی وزرا نے ترکیہ اور شام میں شدید زلزلے سے ہونے والے نقصانات پر رنج وغم کا اظہارکیا ہے۔

تعزیتی بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کی حکومت اور عوام سے قیمتی جانوں کے ضیاع پرتعزیت کا اظہارکرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا،وزیراعظم نے جاں بحق افراد کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کےلئے دعا کی۔

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستانی حکومت اور عوام مشکل کی اس گھڑی میں برادر ملک ترکیہ کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں۔ ترکیہ نے ہر مشکل میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ پاکستان اپنے برادر ملک ترکیہ کے عوام اور حکومت کی ہر ممکن مدد کرے گا۔

وفاقی وزرا کا کہنا تھا کہ قدرتی آفات اور موسمیاتی تبدیلیوں سے تباہی کے بڑھتے واقعات پوری دنیا کے لئے خطرے کی گھنٹی ہے، یہ انسانیت اور کرہ ارض کی بقا کا معاملہ ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ قدرتی آفات اور موسمیاتی تبدیلیوں سے تباہی کسی ایک ملک یا خطے تک محدود نہیں رہی۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستانی عوام دکھ کی اس مشکل گھڑی میں اپنے ترک بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ سوگوار خاندانوں کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی گئی ہے۔ پاکستان امدادی سرگرمیوں میں ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہے۔ 

مصنف کے بارے میں