جیل بھرو تحریک عمران خان سے شروع کریں، آپ آئیں ہم نظریں بچھائے بیٹھے ہیں: مریم نواز 

جیل بھرو تحریک عمران خان سے شروع کریں، آپ آئیں ہم نظریں بچھائے بیٹھے ہیں: مریم نواز 
سورس: File

ملتان : مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ جیل بھرو تحریک کا آغاز عمران خان سے کریں انہوں نے خواتین کو ڈھال بنایا ہوا ہے۔ ہم نظریں بچھائے بیٹھے ہیں، آئیں جیل بھریں۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو میں مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کو اقامہ پر نکالا گیا۔پی ٹی آئی فارن فنڈ نگ صاف شفاف کیس ہے مگر ابھی تک احتساب نہیں ہو سکا۔یہ نہیں ہو سکتا عمران خان جرائم کریں اور اُن کو چھوڑ دیا جائے۔عمران خان کو سزا ملے گی۔ 

انہوں نے کہا کہ ابھی تو انصاف کا عمل شروع ہوا ہے۔دو دن جیل میں رہنے کے بعد یہ رونے لگ گئے ہیں۔ جیل بھرو تحریک کا آغاز زمان پارک سے کیا جائے۔پی ٹی آئی نے کسی اور کی وجہ سے الیکشن جیتے۔

مریم نواز نے کہا کہ مہنگائی اس وقت ن لیگ پر بہت بڑا بوجھ ہے۔ مجبوری ہے کہ آئی ایم ایف کی شرائط ماننا پڑیں گی۔ آئی ایم ایف کہتا ہے پہلے قیمتیں بڑھائیں پھر قرض ملے گا۔

مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر نے کہا کہ ناجائز پیسے کے ثبوت بھرے پڑے ہیں، آج بدنامہ زمانہ کیس میں بھی وہ عدالت نہیں آتے، ایسی سہولت کیا نواز شریف کو تھی، کیا یہ سہولت مریم کو تھی، سب جانتے ہیں کیسز جھوٹے تھے، ہمارے ساتھ انتقام لیا گیا۔

مریم نواز کا مزید کہنا ہے کہ جو کہتے تھے جان اللّٰہ کو دینی ہے لیکن جواب بھی اللّٰہ کو دینا ہے، گھڑیاں بیچی ہیں منی لانڈرنگ کی، مسلم لیگ ن اپنے فائدہ نقصان کو جانتی ہے، جاوید ہاشمی صاحب قابل قدر اور قابل احترام ہیں، تجربہ سے فائدہ اٹھائیں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جنوبی پنجاب صوبہ محاذ ڈرامہ الیکشن دن تک تھا، وعدے کبھی وفا نہیں ہوئے، ہم جھوٹے وعدے نہیں کریں گے اور جھوٹی تسلیاں نہیں دیں گے، جو وعدے کریں گے وفا کریں گے۔ پورے جنوبی پنجاب سے ن لیگ الیکشن جیتے گی۔ جاوید ہاشمی میرے لئے بہت قابل احترام ہیں۔ جاوید ہاشمی ن لیگ کے اہم رہنما ہیں۔

مصنف کے بارے میں