سیاسی نااہلی، تباہ معیشت، دہشت گردی ،کرپشن اور ناقص طرز حکمرانی سے پاکستان تباہی کے دھانے پر پہنچ گیا: عالمی میڈیا

سیاسی نااہلی، تباہ معیشت، دہشت گردی ،کرپشن اور ناقص طرز حکمرانی سے پاکستان تباہی کے دھانے پر پہنچ گیا: عالمی میڈیا
سورس: File

لندن: معروف برطانوی جریدے فنانشل ٹائمز نے پاکستانی معیشت کے حوالے سے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔ پاکستان سیاسی نااہلی، تباہ حال معیشت ، دہشت گردی اور سیلاب جیسے مسائل میں گھرا ہوا ہے۔ 

  

فنانشل ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان اپنی تاریخ کے مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے ۔ ناقص طرز حکمرانی اور بدعنوانی کا سلسلہ دہائیوں سے جاری ہے۔ سیاسی جماعتیں متوقع انتخابات کو ملکی بہتری کے بجائے تنازع کی شکل دے سکتی ہیں، پاکستان میں سری لنکا جیسی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے ۔ پاکستان کے سیاستدانوں کو عوام کو ترجیح دینی چاہئے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ عالمی مالیاتی اداروں کو پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے کی ضرورت ہے ، چین کو بھی پاکستان سے قرض واپسی میں لچک کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔ جوہری طاقت اور اس کے قرض دہندگان ڈیفالٹ سے بچنے کے لیے سخت اقدامات اٹھا رہے ہیں ، ملک کی کرنسی بری طرح گرچکی ہے۔

فنانشل ٹائمز کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ کے آخر میں پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کم ہو کر صرف 3.7 بلین ڈالر رہ گئے، چین، آئی ایم ایف اور پیرس کلب کو پاکستان کو قرضوں کی تنظیم نو کے مذاکرات میں تیزی لانے کی ضرورت ہے۔

مصنف کے بارے میں