سینیٹ اجلاس میں سابق صدر پرویز مشرف کے ایصال ثواب کیلئے دعا کرنے پر جھگڑا

سینیٹ اجلاس میں سابق صدر پرویز مشرف کے ایصال ثواب کیلئے دعا کرنے پر جھگڑا

اسلام آباد: سینیٹ اجلاس میں سابق صدر پرویز مشرف کے ایصال ثواب کیلئے دعا کرنے پر جھگڑا ہو گیا، جماعت اسلامی اور حکومتی سینیٹرز نے پرویز مشرف کیلئے دعا کرنے سے انکار کر دیا۔ 
تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف پاکستان کے سابق صدر تھے، تاہم حکومت کہتی ہے نہیں کرنی تو نہیں کرتے دعا۔
 پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ وہ تو پرویز مشرف کیلئے دعا کریں گے، جو چاہے اس میں شامل ہو جائے، پرویز مشرف نے ایک غلطی کی جو ان 2 جماعتوں کو این آر او دیا۔
واضح رہے کہ سابق صدر اور آرمی چیف جنرل (ر) پرویز مشرف اتوار کی صبح دبئی میں انتقال کر گئے تھے، وہ اعضاءکی خرابی کی بیماری (ایمیلوئیڈوسس) میں مبتلا اور طویل عرصے سے دبئی کے امریکی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ 
سابق صدر پرویز مشرف کا جسد خاکی ائیرپورٹ روانہ کر دیا گیا ہے اور ان کی نماز جنازہ کل پونے 2 بجے کراچی میں ملیر کینٹ کے پولو گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی جبکہ تدفین ملیر کینٹ گیٹ نمبر 5 کے قریب آرمی قبرستان میں کی جائے گی۔ 

مصنف کے بارے میں