عمران خان پہلے اعلان کریں کہ وہ کس مقدمے میں گرفتاری دیں گے: مریم اورنگزیب

عمران خان پہلے اعلان کریں کہ وہ کس مقدمے میں گرفتاری دیں گے: مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے مطالبہ کیا ہے کہ عمران خان پہلے اعلان کریں وہ کس کیس اور کس عدالت میں گرفتاری دیں گے؟
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین کے جیل بھرو تحریک کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان پہلے وقت، دن اور تاریخ کا اعلان کریں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان پہلے یہ اعلان کریں کہ وہ کس کیس اورعدالت میں گرفتاری دیں گے، پی ٹی آئی سربراہ پہلے خود گرفتاری دیں پھر کارکنوں سے اپیل کریں۔
وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ جیل بھرو تحریک دیہاڑی داروں کو پیسے دے کر امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی کوشش ہے، عمران خان جان بوجھ کر حالات خراب کرنا چاہتے ہیں، جیل بھرو تحریک ملک میں فساد اور انتشار پیدا کرنے کی سازش ہے۔
مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ اپنی ضمانتوں کیلئے روتے ہیں اور پھر کہتے ہیں جیل بھرو تحریک چلائیں گے، عمران خان بہروپیا ہے، بات کچھ اور کام کچھ اور کرتا ہے، جیل بھرو تحریک سے پہلے ضمانتیں کینسل کروائیں۔

مصنف کے بارے میں