ملکہ حسن کی کارسے ہیروئن برآمد، تاج واپس لینے کا فیصلہ

ملکہ حسن کی کارسے ہیروئن برآمد، تاج واپس لینے کا فیصلہ

لبنان:  لبنان  کی مقابلہ حسن کی منتظمین کی جانب سے ملکہ حسن نجہ گھمراوی کا تاج واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق،  لبنان کی ملکہ حسن نجہ گھمراوی کی کار سے ہیرون بر آمد ہونے کے بعد منتظمین کی جانب سے ان سے ملکہ حسن کا تاج واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آسڑیلوی نژاد لبنان کی ملکہ حسن نجہ گھمراوی سڈنی میں تیزرفتاری سے اپنی گاڑی میں سفر کر رہی تھیں کہ پولیس کی جانب سے ان کی گاڑی کا پیچھا کیا گیا، تیزرفتاری کے باعث ملکہ حسن کی گاڑی کا ٹائر پھٹ گیا جس کے بعد انہیں رکنا ہی پڑا۔

پولیس کی جانب سے ملکہ حسن کی گاڑی سے 22گرام آئس ہیروئین سمیت بڑی نقد رقم بھی برآمد کی گئی ہے جبکہ گاڑی میں بیٹھے ایک اور شخص کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

دونوں کو پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا جہاں گرفتار شخص پر منشیات رکھنے کا جرم جبکہ ملکہ حسن پر ایک ہزار350ڈالر کا جرمانہ عائد کیا گیا۔ دونوں پر منشیات رکھنے، سیٹ بیلٹ نہ باندھنے، تیز گاڑی چلانے سمیت دیگرالزامات بھی عائد کئے گئے ہیں۔ جبکہ  مقابلہ حسن کے منتظمین کی جانب سے  گاڑی سے منشیات برآمدگی کے بعد نجہ گھمراوی سے ان کا تاج واپس لینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے 

 منتظمین کا کہنا ہے کہ ملکہ حسن پرالزام تاحال ثابت نہیں ہوا لیکن ان سے مسلسل رابطہ کرنے کی کوشش میں ہیں لیکن ان کی جانب سے ایک بار بھی جواب نہیں دیا گیا۔