معروف بھارتی اداکار اوم پوری انتقال کر گئے

معروف بھارتی اداکار اوم پوری انتقال کر گئے

نئی دہلی:معروف بھارتی اداکار اوم پوری انتقال کر گئے، اوم پوری 18اکتوبر 1950کو بھارت میں پیدا ہوئے۔اوم پوری بھارتی،برطانوی ، ہالی ووڈ اور پاکستانی فلم انڈسٹری میں کام کر چکے ہیں ۔ اوم پوری کی عمر 66برس تھی۔
اُن کو بھارت کے بڑے سول ایوارڈ پدما شری سے بھی نوازا جا چکا ہے۔حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارت کی طرف سے پاکستانی فنکاروں پر پابندی پر شدید مخالفت کی اور اس بنا پر بھارت میڈیا کی طرف سے اُنھیں شدید تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا۔