مشرقی یورپ میں تعیناتی کے لیے پہلے امریکی ٹینک جرمنی پہنچ گئے

مشرقی یورپ میں تعیناتی کے لیے پہلے امریکی ٹینک جرمنی پہنچ گئے

برلن :امریکا اپنا ایک ٹینک بریگیڈ وسطی اور مشرقی یورپ میں تعینات کر رہا ہے، جس کے ساتھ تقریباً چار ہزار فوجی بھی ہوں گے۔ اس سلسلے میں جمعے کے روز شمالی جرمنی کی بندرگاہ بریمر ہافن میں ’ریزالو‘ نامی ا±س پہلے بحری جہاز سے فوجی ساز و سامان اتارا گیا، جو بدھ کے روز امریکا سے وہاں پہنچا تھا۔ اس میں سے زیادہ تر سامان کو جلد ہی ریل گاڑیوں کے ذریعے پولینڈ منتقل کر دیا جائے گا۔
فوجیوں کو طیاروں کے ذریعے سیدھا پولینڈ پہنچایا جائے گا۔ اتوار کو دو مزید امریکی بحری جہاز ’فریڈم‘ اور ’اینڈیورینس‘ مزید فوجی سامان کے ساتھ بریمرہافن پہنچیں گے۔ اس بریگیڈ کی منتقلی امریکی آپریشن ’اٹلانٹک ریزالو‘ کا ایک حصہ ہے، جس کے ذریعے امریکا نیٹو کے رکن مشرقی یورپی ملکوں میں امن و استحکام کو یقینی بنانا چاہتا ہے۔