سڈنی ٹیسٹ کا چوتھا روز:465 رنز کے تعاقب میں پاکستانی اوپنرز نے 55رنزبنا لیے

سڈنی ٹیسٹ کا چوتھا روز:465 رنز کے تعاقب میں پاکستانی اوپنرز نے 55رنزبنا لیے

سڈنی ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے 465 رنز کے پہاڑ رنز ہدف کے تعاقب میں پاکستانی اوپنرز نے پراعتماد آغاز فراہم کر دیا.  چوتھے روز کھیل کے اختتام پر قومی ٹیم نے ایک وکٹ کےنقصان پر 55رنزبنا لیے,  ٹیم کو جیت کے لیے مزید 410 رنز درکار جبکہ اس کی 9 وکٹیں باقی ہیں .سڈنی میں جاری سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم نے دوسری اننگز میں محتاط بیٹنگ کا انداز اپنایا .

شرجیل خان اور اظہر علی نے 51 رنز کا اوپننگ سٹینڈ فراہم کیا  6 چوکے اور ایک چھکا لگا نے والے شرجیل 40 رنز پر لیون کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے.اظہر علی گیارہ جبکہ نائٹ واچ مین یاسر شاہ تین رنز کیساتھ کریز پر موجود ہیں,ٹیم کو جیت کے لیے مزید 410 رنز درکار جبکہ اس کی 9 وکٹیں باقی ہیں .اس سے پہلے کینگروز نے پاکستانی بولرز کی خوب دھلائی کی اور 2 وکٹوں کے نقصان پر 241 رنز بنا کر دوسری اننگز ڈیکلیئر کی اور مہمان ٹیم کو 465 رنز کا پہاڑ ہدف دیا . ٹیسٹ کو ٹی 20 کی طرح کھیلنے والے اوپنر ڈیوڈ وارنر نے قومی بولرز کی خوب پٹائی کی  اور صرف 23 گیندوں پر ففٹی مکمل کرنیوالے دنیا کے دوسرے بلے باز بنے . رنز کی بہتی گنگا میں اسٹیون اسمتھ نے بھی ہاتھ دھوئے اور پراعتماد بلے بازی کرتے ہوئے 59 رنز کی اننگز کھیل ڈالی ، عثمان خواجہ 79 جبکہ پیٹر ہینڈس کامب 40 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے .پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 315 رنز پر آؤٹ ہو گئی تھی ،، جس میں یونس خان کی 175 رنز کی ناقابل شکست اننگز بھی شامل ہے۔

مصنف کے بارے میں