ترک فوج کے داعش کے ٹھکانوں پر حملوں میں 32جنگجو ہلاک ہوگئے

 ترک فوج کے داعش کے ٹھکانوں پر حملوں میں 32جنگجو ہلاک ہوگئے

انقرہ :ترک فوج کے مطابق ترک فضائیہ نے شام کے علاقوں میں موجود داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے ، بمباری میں داعش کے ایک سو چالیس ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔
حملوں میں داعش کی پناہ گاہیں، کمانڈ اینڈ کنٹرول بلڈنگز، بھاری تعداد میں اسلحہ بارود اور متعدد گاڑیاں تباہ ہوئیں۔شام کے قصبے الباب میں داعش کے خلاف ترک فوجوں آپریشن ایک سو چھتیس روز سے جاری ہے۔