ہمیں پاکستان اور بحرین کی دوستی پر فخر ہے،وزیراعظم نوازشریف

ہمیں پاکستان اور بحرین کی دوستی پر فخر ہے،وزیراعظم نوازشریف

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے شاہ حمد نرسنگ یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ ،وزیراعظم کہتے ہیں کہ شاہ حمدنرسنگ یونیورسٹی بحرین کا پاکستانیوں کیلئے شاندار تحفہ ہےاور ہمیں پاکستانی اور بحرین کی دوستی پر فخر ہے۔اسلام آباد میں 237کینال اراضی پر مشتمل یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےوزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ نرسنگ یونیورسٹی کا قیام 2 ملکوں کی دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہےاوریونیورسٹی میں تعاون پر بحرین کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی صحت کے شعبے کا قیام ہماری کوششوں کا حصہ ہے،حکومت نرسنگ یونیورسٹی کے ذریعے معیاری تربیت فراہم کرے گی،وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ نرسنگ شعبے کیلئے اہم ریفارمز متعارف کرادیں جبکہ 2015 ءمیں صحت کا پروگرام شروع کیا،جس کے تحت نادارطبقوں کوصحت کی مفت سہولیات فراہم کی جارہی ہیں،تقریب کے آخر میں وزیراعظم نے تقریب کے شرکاءاور بحرین کے کمانڈو کا تقریب میں خیر مقدم کیا ۔

مصنف کے بارے میں