چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ہنگامی دورے شروع

 چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ہنگامی دورے شروع

لاڑکانہ : چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نوڈیرو سے لاڑکانہ شہر پہنچے ۔ جہاں پر انہوں نے شہر کے مختلف علاقوں میونسپل کارپوریشن روڈ، ایمپائر روڈ، مچھلی مارکیٹ، پاکستان چوک، باغ جناح چوک، اسٹیشن روڈ، اوور ہیڈ برج، ہائی کورٹ روڈ، چانڈکا برج، سچل کالونی اور دیگر علاقوں کا بذریعہ گاڑی تفصیلی دورہ کیا ۔ صوبائی وزیر نثار کھوڑو اور دیگر رہنما بھی بلاول کے ہمراہ تھے ۔ بلاول کی آمد کے موقع پر پیپلز پارٹی کے کارکنوں اور شہریوں نے والہانہ استقبال کیا ۔ جگہ جگہ کارکنوں نے بلاول کی گاڑی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں ۔ کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا ۔ کئی کارکن بلاول کی گاڑی کے ساتھ بھاگتے رہے ۔

بتایا جاتا ہے کہ لاڑکانہ کے حلقہ این اے 204 سے ضمنی انتخاب لڑنے سے قبل بلاول بھٹو لاڑکانہ شہر کو اچھی طرح جاننے کے لئے لاڑکانہ پہنچے ۔ گاڑی میں پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو بلاول بھٹو کو شہر کے مختلف علاقوں سمیت شہر کے اندر جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کرتے رہے ۔ بلاول نے کئی موقعوں پر گاڑی کے اندر سے ہاتھ ہلاکر کارکنوں کے نعروں کا جواب دیتے رہے ۔ بعد میں بلاول بھٹو بذریعہ موہن جو دڑو ایئرپورٹ کراچی روانہ ہوگئے ۔

مصنف کے بارے میں