میں سپر ہیرو نہیں بلکہ ابھی بھی ہیرو بننے کی کوشش میں لگا رہتا ہوں,اکشے کمار

میں سپر ہیرو نہیں بلکہ ابھی بھی ہیرو بننے کی کوشش میں لگا رہتا ہوں,اکشے کمار

ممبئی: بالی ووڈ اداکاراکشے کمارکا کہنا ہے کہ وہ بالی ووڈ کے سپرہیرو نہیں بلکہ اب بھی ہیرو بننے کی کوششوں میں لگے رہتے ہیں۔ بالی ووڈ میں اپنی منفرد اداکاری کے باعث خطروں کے کھلاڑی کے نام سے مشہور اداکاراکشے کمار کا کہنا ہے کہ بہت ساری فلمیں کرنے سے کوئی سپر ہیرو نہیں بن جاتا، میں سپر ہیرو نہیں بلکہ ابھی بھی ہیرو بننے کی کوشش میں لگا رہتا ہوں اور بطور اداکارزیادہ سے زیادہ کام کرنا چاہتا ہوں۔

اکشے کمارکا کہنا تھا کہ انڈسٹری میں بہت سارے سپراسٹار موجود ہیں جب کہ میں محض انڈسٹری میں ایک اداکار کی طرح کام کررہا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ میری فلمیں ہر سال ریلیز ہوتی ہیں لیکن مجھے یہ نہیں معلوم کہ میں سدا بہار اداکار ہوں بھی یا نہیں۔واضح رہے کہ اداکار اکشے کمارکی رواں سال 2017 میں 4 فلمیں ریلیزہوں گی جن میں سے ایک فلم کی پروڈکشن ان کی اہلیہ اورسابق اداکارہ ٹوئنکل کھنا کریں گی۔

مصنف کے بارے میں