’مبینہ ہیکنگ میں ملوث روسی ایجنٹس کی شناخت کر لی گئی‘

’مبینہ ہیکنگ میں ملوث روسی ایجنٹس کی شناخت کر لی گئی‘

نیو یارک: امریکا میں گذشتہ سال نومبر میں صدارتی انتخاب سے قبل مبینہ ہیکنگ میں ملوث روسی ایجنٹس کی شناخت کر لی گئی ہے۔

امریکی حکام نے ان ایجنٹس کے نام ظاہر نہیں کیےاور ان پر الزام ہے کہ انہوں نے ڈیموکریٹس کی ای میل سے ڈیٹا چرا کر وکی لیکس کو منتقل کیا تھا تاکہ ڈونلڈ ٹرمپ کے حق میں ووٹنگ اثرانداز ہوسکے۔تاہم روس اس میں ملوث ہونے کی تردید کرتا ہے اور وکی لیکس کے بانی جولین اسانژ کا کہنا ہے کہ اسے معلومات ماسکو سے نہیں ملی تھیں۔

نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ان دعوؤں پر شکوک و شبہات ہیں اور انٹیلی جنس حکام اس حوالے سے انھیں تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔امریکی میڈیا کے مطابق، ڈیموکریٹک ای میل چرا کر وکی لیکس کو منتقل کرنے والوں کی بھی شناخت کر لی گئی ہے تاہم اس حوالے سے مزید معلومات مہیا نہیں کی گئیں۔

مصنف کے بارے میں