انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلئے انڈین اسکواڈ کا اعلان، کوہلی کپتان مقرر

ممبئی: بھارتی کرکٹ بورڈ نے دھونی کی ریٹائرمنٹ کے بعد ویرات کوہلی کو ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان مقرر کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے.جس میں یوراج سنگھ کی واپسی ہوئی ہے۔ مہندرا سنگھ دھونی نے ٹیم کی قیادت سے تو استعفیٰ دے دیا لیکن ان کو بطور وکٹ کیپر بلے باز ٹیم کا حصہ برقرار رکھا گیا ہے۔

 تجربہ کار ہندوستانی بلے باز یوراج سنگھ کی ایک عرصے بعد ٹیم میں واپسی ہوئی جہاں انہوں نے آخری ٹی ٹوئنٹی رواں سال مارچ جبکہ ون ڈے میچ 2013 میں کھیلا تھا۔ان کو رانجی ٹرافی میں عمدہ کاررکردگی دکھانے پر اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے جہاں انہوں نے پنجاب کی نمائندگی کرتے ہوئے پانچ میچوں میں 84 کی اوسط سے 672 رنز بنائے۔

انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز کیلئے انڈین اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

ون ڈے اسکواڈ
ویرات کوہلی ( کپتان )، مہندرا سنگھ دھونی، لوکیش راہل، شیکھر دھاون، منیش پانڈے، کیدر جادھو، یوراج سنگھ، اجنکیا راہانے، ہردک پانڈیا، روی چندرہ ایشون، رویندرا جدیجا، جسپریت بمراہ، امت مشرا، بھونیشور کمار اور امیش یادو۔

ٹی20 اسکواڈ
ویرات کوہلی ( کپتان )، مہندرا سنگھ دھونی، لوکیش راہل، مندیپ سنگھ، یوراج سنگھ، ریشاب پینٹ، ہردک پانڈیا، روی چندرہ ایشون، رویندرا جدیجا، یزویندرا چاہل، جسپریت بمراہ، امیت مشرا، منیش پانڈے، بھونیشور کمار اور اشیش نہرا