تمام امریکی سفیرعہدے سے کنارہ کش ہو جائیں، ٹرمپ کا فرمان‎ جاری

 تمام امریکی سفیرعہدے سے کنارہ کش ہو جائیں، ٹرمپ کا فرمان‎ جاری

نیو یارک: امریکا کے نو منتخب صدر کی حکومتی ٹیم نے ٹرمپ کی تقریب حلف برداری تک امریکی وزارت خارجہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا فیصلہ کرلیا ہے-

امریکی میڈیا نے خبردی ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومتی ٹیم نے ایک سرکاری بیان جاری کرکے دوسرے ملکوں میں تعینات سبھی امریکی سفیروں سے کہا ہے کہ جس دن ٹرمپ اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں اس دن وہ اپنے عہدوں سے کنارہ کش ہوجائیں -  ٹرمپ کی حکومتی ٹیم نے صراحت کے ساتھ کہا ہے کہ بیرون ملک کسی بھی امریکی سفیر کو اس سلسلے میں کوئی استثنا حاصل نہیں ہوگا بلکہ سبھی کو اپنے عہدوں سے مستعفی ہونا پڑےگا -

 ٹرمپ کی حکومتی ٹیم نے اپنے بیان میں کہا ہے جن لوگوں کو اوباما نے بیرون ملک مشن سونپا ہے وہ اب پروگرام کے مطابق اپنے عہدوں سے کنارہ کش ہوجائیں- نو منتخب امریکی صدر کی حکومتی ٹیم نے وائٹ ہاؤس میں موجود اوباما کے سبھی سیاسی مشیروں اور دیگر سرکاری اداروں کے سربراہوں سے کہا ہے کہ وہ بیس جنوری کوجس دن نئے صدر اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے اپنے عہدوں سے الگ ہوجائیں - دوسرے ملکوں میں امریکی سفیروں کو اپنے عہدوں سے کنارہ کش ہوجانے کے حکمنامے سے برطانیہ، کینیڈا ، اور جرمنی جیسے ملکوں میں حساس سفارتی عہدے خالی ہوجانے کی بابت تشویش پیدا ہوگئی ہے -

ڈونلڈ ٹرمپ چاہتے ہیں کہ وہ ان تمام سرکاری عہدیداروں کو جنھیں اوباما نے مقرر کیا تھا بیس جنوری کو ان کے عہدوں سے ہٹادیں - امریکی سفارتکاروں کا کہنا ہے کہ ٹرمپ اپنے اس قسم کے اقدام سے اس روایت کو توڑ دیں گے جس کے تحت بیرون ملک تعینات امریکی سفرا نئے صدر کے  برسراقتدار آنے کے ایک مہینے بعد تک اپنے عہدوں پر تعینات رہتے تھے -

مصنف کے بارے میں