کچھ لوگوں کو خراٹے زیادہ کیوں آتے ہیں؟سائنسدانوں نے ایسی وجہ بتادی کہ خراٹے لینے والے پریشان ہوجائیں گے

آپ نے اکثر دیکھا ہوگا کہ کچھ لوگ بہت زیادہ خراٹے لیتے ہیں ،اگر آپ کا ساتھی رات کو سوتے میں خراٹے لیتا ہے تو پھر آپ کے لئے سکون سے سونا نہ ممکن ہوجاتا ہے۔ آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ ہمیں خراٹے کیوں آتے ہیں۔

کچھ لوگوں کو خراٹے زیادہ کیوں آتے ہیں؟سائنسدانوں نے ایسی وجہ بتادی کہ خراٹے لینے والے پریشان ہوجائیں گے

نیویارک: آپ نے اکثر دیکھا ہوگا کہ کچھ لوگ بہت زیادہ خراٹے لیتے ہیں ،اگر آپ کا ساتھی رات کو سوتے میں خراٹے لیتا ہے تو پھر آپ کے لئے سکون سے سونا نہ ممکن ہوجاتا ہے۔ آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ ہمیں خراٹے کیوں آتے ہیں۔
خراٹے اس وقت زیادہ آنے لگتے ہیں جب ہمارے گلے اور نتھنوں سے ہواآسانی سے نہیں گزرپاتی اور یہ اردگرکے ٹشوز میں حرکت ہوتی ہے اور ان کی گردش کی وجہ سے خراٹوں جیسی آواز پیدا ہوتی ہے۔ سائنسدانوں کا کہناہے کہ جب ہم سوتے ہیں تو ہماری گردن کے پٹھے سکون میں آتے ہیں اور بعض اوقات وہ اس قدر پرسکون ہوجاتے ہیںکہ ہمارے اوپر والی سانس کی نالیں بند ہوجاتی ہیں جس کی وجہ سے ہواکو پھیپھڑوں تک پہنچنے کے لیے جگہ نہ ملنے کی وجہ سے خراٹے آنے لگتے ہیں۔