سعودی حکومت کا حج کوٹے کے بارے میں اہم فیصلہ

سعودی حکومت کا حج کوٹے کے بارے میں اہم فیصلہ

ریاض: سعودی عرب نے حج کوٹے کے بارے میں اہم فیصلہ کر لیا ہے۔ اس سلسلے میں سعودی حکومت نے کوٹے میں5 سال قبل  کی گئی کمی کو ختم کر دیا ہے۔

سعودی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق اعلیٰ حکام نے ملک کے نائب وزیر اعظم، وزیر داخلہ اور حج کی سپریم کمیٹی کے چیئرمین ولی عہد محمد بن نائف کی طرف سے کوٹے میں کمی ختم کرنے کی تجویز کی منظوری دی، جس کے بعد حج کا پرانا کوٹہ بحال ہوگیا۔

عرب اور اسلامی ممالک کے حج وفود کے سربراہان سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ متعلقہ حکام نے آئندہ حج سیزن میں عازمین کی اضافی تعداد کے استقبال کے لیے تیاریوں کا آغاز کردیا ہے۔

مسجد الحرام کے تاریخی توسیعی منصوبے، مطاف (خانہ کعبہ کے گرد طواف کا ایریا) کی توسیع اور دیگر منصوبوں کے باعث سعودی انتظامیہ نے غیر ملکی عازمین کے حج کوٹے میں 20 فیصد جبکہ مقامی افراد کے کوٹے میں 50 فیصد تک کمی کردی تھی۔

مصنف کے بارے میں