نیو یارک: صدر اوباما کی فوجیوں سے ملاقات کی آخری تقریب میں امریکی فوج کا اہلکار گر کر بے ہوش ہوگیا۔

رخصت ہونے والے صدر اوباما نے آرلنگٹن کے جوائنٹ بیس میں امریکی فوجیوں سے بطور کمانڈر ان چیف آخری خطاب کیا۔ تقریب کے دوران آرمی آنر گارڈ کا اہلکار زمین پر گرا اور بے ہوش ہوگیا، فوری طور پراہلکار کی بے ہوشی کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

تقریب میں صدر اوباما کو کمانڈر ان چیف کی خدمات سرانجام دینے پر میڈل بھی پیش کیا گیا۔

مصنف کے بارے میں