جن افراد کے جیون ساتھی جنوری میں پیدا ہوتے ہیں ان کیلئے بُری خبر!

جن افراد کے جیون ساتھی جنوری میں پیدا ہوتے ہیں ان کیلئے بُری خبر!

نیویارک:  آپ کے ساتھی کا برج کیا ہے؟بظاہر یہ ایک بے ضررسا سوال لگتا ہے لیکن حال ہی میں ایک ڈیٹنگ ویب سائٹ www.victoriamilan.netسے حاصل کردہ ڈیٹا پر تجزیہ کے بعد انتہائی دلچسپ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے اور بتایا گیا ہے کہ کون سے برج کے حامل افراد کس حد تک قابل بھروسہ ہوسکتے ہیں۔

اس سائٹ پر مختلف لوگوں نے اپنے برج(zodiac sign) کا اندراج کیا ہے جس پر تحقیق کے بعد یہ نتیجہ نکلا ہے کہ جن لوگوں کے جیون ساتھی کا برج دلو(19جنوری سے 18فروری)، حوت(18فروری سے 20مارچ) اور حمل (20مارچ سے 19اپریل)ہوتا ہے اور وہ ان تاریخوں میں پیداہوتے ہیں تو ان میں دھوکہ دینے کا امکان سب سے زیادہ یعنی بالترتیب 10.9، 10.1اور10 فیصد ہوتا ہے۔اس ویب سائٹ کے بانی سیگارڈویڈل کاکہنا ہے جن لوگوں کے ہمسفر کا برج قوس ہے تو وہ انتہائی خوش قسمت لوگ ہیں۔ اس برج سے تعلق رکھنے والے افراد میں دھوکہ دینے کا تناسب سب سے کم یعنی 6.5فیصد ہے۔اس کا کہنا تھا کہ اگر آپ ان میں سے کسی افراد کے ساتھ تعلق رکھتے ہیں تو احتیاط برتیں اور اندھا دھنداعتماد نہ کریں۔

مصنف کے بارے میں