اگر آپ بھی اپنی موجودہ جاب سے پریشان ہیں تو ان تجاویز پرعمل کریں

ملازمت کرنے والے لوگوں میں آپ نے شاید ہی کوئی ایسا دیکھا ہوگا، جسے اپنی جاب سے کوئی پرمسئلہ نہ ہو.

اگر آپ بھی اپنی موجودہ جاب سے پریشان ہیں تو ان تجاویز پرعمل کریں

نئی دہلی:  ملازمت کرنے والے لوگوں میں آپ نے شاید ہی کوئی ایسا دیکھا ہوگا، جسے اپنی جاب سے کوئی پرمسئلہ نہ ہو. زیادہ تر لوگوں کو نوکری سے وابستہ کوئی نہ کوئی مسئلہ ضرور ہوتا ہے اور اسی وجہ سے بہت سے لوگ جاب کے بارے میں سوچتے رہتے ہیں. اگر آپ بھی اپنی جاب سے مطمئن نہیں ہیں اور نیا کام یا نئی نوکری کرنا چاہتے ہیں تو ان آسان تجاویز پر عمل کریں۔ نیٹ ورکنگ دوسری نوکری حاصل کرنے میں جو چیز سب سے زیادہ آپ کے کام آتی ہے، وہ ہے نیٹ ورکنگ،جو کسی بھی فیلڈ میں رہتے ہوئے آپ کوجاب تبدیلی کرنے میں اہم مدد فراہم کرتی ہے۔

کس کمپنی میں نئی جاب ہے اور کس ادارے کو نئے لوگوں کی ضرورت ہے یہ سب آپ کو نیٹ ورکنگ کے ذریعے پتہ چلتا رہے گا۔اس لئے بھلے ہی آپ کتنی ہی ترقی کر لیں اور کسی بڑے مقام تک ہی کیوں نہ پہنچ جائیں کبھی بھی لوگوں سے اپنا رابطہ نہ توڑیں۔ مختلف جاب فیئرز کو اٹینڈکریں نیا کام حاصل کرنے کے لئے آپ کو مختلف اداروں یا پھر این جی اوز کی جانب سسے منعقد کئے گئے جاب فیئرزمیں ضرورشرکت کرنی چاہئے۔ آپ کو اس موقع کا پورا فائدہ اٹھانا چاہئے اور اپنی فیلڈ سے منسلک کم از کم ایک شخص سے ضرور ملنا چاہئے. کیا پتہ کب کون جاب دلانے میں آپ کی مدد کر دے۔ لنکڈ ان کا اٹھائیں فائدہ لنکڈ پر اکاؤنٹ بنانے کا فائدہ آپ کو آپ کی من پسندجاب بھی دلا سکتا ہے. آج کے جدید دور میں لنکڈان صحیح لوگوں سے جڑنے کا ایک پاورفل ذریعہ ہے. یہاں پر آپ کو آپ ٹارگیٹ مارکیٹ (جس میں آپ متعلقہ کام ڈھونڈ رہے ہوں) کو تلاش کر سکتے ہیں.

لنکڈان پروفائل کے ہر ایک سیکشن میں اگر آپ صحیح معلومات فل کرتے ہیں اور اپنی تلاش میں صحیح مطلوبہ الفاظ کا استعمال کرتے ہیں تو اس سے دوسروں کو آپ کے بارے میں بہتر پتہ چل پاتا ہے۔ جاب ویب سائٹوں پرنظررکھیں نئی نوکری کی تلاش میں سرکردہ افراد کو جاپ ویب سائٹوں پر گہری نظر رکھنے چاہیئے۔ساتھ ہی آپ کو اپنا سی وی بھی اپ ڈیٹ کرتے رہنا چاہئے. اس کے علاوہ جاب سے منسلک ای میلز پر بھی نظر رکھنی چاہئے. ساتھ ہی آپ نئی ملازمتوں کے اپڈیٹس کے لئے دیگر جاب ویب سائٹس یا پھر اخبار کا بھی سہارا لے سکتے ہیں۔