پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما احمد علی پتافی انتقال کر گئے

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما احمد علی پتافی انتقال کر گئے

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور رکن سندھ اسمبلی احمد علی پتافی کافی عرصہ علالت میں رہنے کے بعد انتقال کر گئے۔سردار احمد علی پتافی کچھ عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور کراچی کے ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ احمد پتافی پی ایس 7 گھوٹکی سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے ایم پی اے سردار احمد پتافی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہمیشہ پارٹی کے ساتھ وفادار رہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں