عمران خان نے تیسری شادی نہیں کی، عون چوہدری نے تردید کر دی

عمران خان نے تیسری شادی نہیں کی، عون چوہدری نے تردید کر دی

اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے سیاسی سیکرٹری عون چوہدری نے کپتان کی شادی کی خبروں کی تردید کر دی۔ ٹوئٹر پر عون چوہدری نے اپنے پیغام میں سینئر صحافی عمر چیمہ کی خبر کو غلط قرار دیا اور کہا کہ یہ غیر ذمہ دارانہ اور زرد صحافت ہے۔عمر چیمہ نے خبر دی تھی کہ عمران خان نے یکم جنوری 2018 کو روحانی شخصیت سے لاہور میں شادی کی ہے۔ عون چوہدری کا کہنا ہے کہ انہوں نے عمر چیمہ کے رابطہ کرنے پر عمران خان کی شادی کی افواہ کی تردید کی تھی۔ انہوں نے عمر چیمہ کی خبر کو من گھڑت بھی قرار دے دیا۔

fcaaaa44e6f056ab0dd035486b4f769f

یاد رہے کہ سینئر صحافی عمر چیمہ نے اپنی خبر میں دعویٰ کیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے رواں سال کے آغاز پر یکم جنوری کی شب لاہور میں شادی کی اور عمران خان کا نکاح پی ٹی آئی کور کمیٹی کے رکن مفتی سعید نے پڑھایا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں