کراچی، رینجرز کی کارروائی، بھتہ وصول کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

کراچی، رینجرز کی کارروائی، بھتہ وصول کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

کراچی: ترجمان کے مطابق ملزمان ہر ماہ کے آغاز میں بھتہ خوری کے لیے غیر ملکی ٹیلی فون نمبرز کا استعمال کرتے تھے اور مارکیٹ ایسوسی ایشن کے نام پر بھتہ وصول کیا جاتا تھا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت محمد اسلم اور ریاض حسین کے نام سے کی گئی ہے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق بھتہ وصولی میں اولڈ سٹی ایریا مارکیٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداران بھی ملوث ہیں اور ایسوسی ایشن کے حصے کے نام پر ایک لاکھ 80 ہزار تک بھتہ وصول کیا جاتا تھا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق بھتہ وصولی میں گینگ وار کا ایاز زہری اور وصی اللہ لاکھو گروپ ملوث ہے جو کراچی آپریشن کے بعد سے بیرون ملک فرار ہیں۔

ترجمان کے مطابق دسمبر 2017 میں سٹیزن پولیس لائژن کمیٹی کو بھتے کے 4 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے 3 کیسز کے ملزمان پہلے ہی گرفتار کیے جا چکے ہیں۔

دوسری جانب ترجمان کے مطابق رینجرز نے تحقیقات کے دوران متعدد ٹیلی فون نمبرز کی تفصیلات بھی حاصل کر لی ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں