چیف جسٹس نے حمید لطیف اسپتال کا غیرقانونی حصہ گرانے کا حکم دیدیا

چیف جسٹس نے حمید لطیف اسپتال کا غیرقانونی حصہ گرانے کا حکم دیدیا

لاہور: لاہور سپریم کورٹ رجسٹری میں ہی لاہور کے اسپتالوں کی حالت زار پر ازخود نوٹس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے لاہور میں حمید لطیف اسپتال کا غیر قانونی حصہ گرانے کا حکم دے دیا۔

ڈی جی ایل ڈی اے نے عدالت کو بتایا کہ اسپتال کی تعمیر غیرقانونی ہے۔ اس پر چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ حمید لطیف اسپتال غیر قانونی ہے تو اڑا دیں۔

سپریم کورٹ لاہور،رجسٹری میں از خود نوٹس کی سماعت کے دوران ینگ ڈاکٹرز کو ہڑتالوں سے بھی روک دیا گیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ینگ ڈاکٹرز نے ہڑتال کی تو کسی ینگ ڈاکٹر کو نہیں چهوڑیں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں