بالی وڈ میں مشہور جوڑوں کی شادیوں کی قیاس آرائیوں کا موسم چل پڑا

بالی وڈ میں مشہور جوڑوں کی شادیوں کی قیاس آرائیوں کا موسم چل پڑا

ممبئی :اداکارہ انوشکا شرما اور کرکٹر وراٹ کوہلی کی شادی کیا ہوئی، بالی وڈ میں مشہور جوڑوں کی شادیوں کی قیاس آرائیوں کا موسم چل پڑا ۔
تففصیلات کے مطابق بالی وڈ میں اب شادیوں کا موسم آگیا ہے۔ انوشکا اور ویرات کے بعد معروف بالی ووڈ اداکار  رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کا اعلان کر رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جہاں ایک طرف رواں سال موسمِ گرما میں سونم کپور اور آنند آہوجہ کی شادی کے بندھن میں بندھنے کی خبریں سر گرم ہیں وہیں دوسری طرف بالی وڈ میں دپیکا پاڈوکون اور رنویرسنگھ کی منگنی کے بارے میں بھی قیاس آرئیاں ہو رہی ہیں۔

 سونم کپور اور آنند آہوجہ کی شادی کے بارے میں کہا جا رہا ہے ، کہ شادی جودھپور کے اُمید بھون میں شاہی انداز میں ہوگی۔ سونم  کپور، دیپکا کے علاوہ کرشمہ کپور کی بھی رواں سال شادی متوقع ہے۔