ویرات کوہلی کی خراب پرفارمنس پر شائقین نے طوفان مچا دیا

ویرات کوہلی کی خراب پرفارمنس پر شائقین نے طوفان مچا دیا

کیپ ٹاؤن:ویرات کوہلی نے شادی کے طویل وقفے کے بعد پہلی مرتبہ کیپ ٹان میں جنوبی افریقہ کیخلاف جو اننگز کھیلی اس میں وہ صرف 5 رنز ہی بنا سکے۔


تفصیلات کے مطابق میچ کے دوران ان کی اہلیہ توجہ کا مرکز بنی رہیں، جو کوہلی کو سپورٹ کرنے کیلئے گرانڈ میں ہی موجود تھیں، ساوتھ افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم 286 رنز پر آوٹ ہو گئی، جس کے بعد بھارتی اننگز کا آغاز بھی اچھا نہیں رہا اور مرلی وجے، شیکھر دھون اور ویرات کوہلی 28 کے مجموعی سکور پو پویلین لوٹ گئے۔


تاہم شائقین نے کوہلی کے 5 رنز پر آوٹ ہونے پر برا منایا اور سارا الزام بھابی انوشکا پر دھر دیا۔ ٹوئٹر پر کیے گئے تبصروں میں مداحوں کا کہنا تھا کہ ویرات کوہلی ابھی بھی سمجھ رہے ہیں کہ ان کا ہنی مون پیریڈ چل رہا ہے۔