عمران خان کی تیسری شادی ہو چکی ہے اور یہ کامیاب ہو گی، ماہر علم نجوم

عمران خان کی تیسری شادی ہو چکی ہے اور یہ کامیاب ہو گی، ماہر علم نجوم

لاہور: معروف ماہر علم نجوم سامعہ خان نے دعویٰ ہے کہ ستاروں سے صاف ظاہر ہو رہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی تیسری شادی ہو گئی ہے اور ان کی تیسری شادی کامیاب ہو گی۔
تفصیلات کے مطابق سامعہ خان کا کہناتھا کہ میں نے اس سال کی پیشگوئیوں میں کہا تھا اکتوبر2017 سے وہ ٹائم شروع ہوچکا ہے۔ ستاروں سے کنفرم ہے عمران خان کی تیسری شادی ہوگئی۔،خان صاحب کو پارٹنر کی گڈلک بھی ملے گی۔
واضح رہے کہ مقامی صحافی نے تہلکہ خیز دعویٰ کیاہے کہ عمران خان نے مبینہ طور پر اپنی پیرنی کے ساتھ تیسری شادی کر لی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے رواں سال کے آغاز پر یکم جنوری کی شب لاہورمیں شادی کی ، عمران خان کا نکاح پی ٹی آئی کورکمیٹی کے رکن مفتی سعید نے پڑھایا ، جب ان سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے خبر کی تصدیق یا تردید سے انکار کردیا۔