کینیڈا کے ایئر پورٹ پر دو طیارے آپس میں ٹکرا گئے

کینیڈا کے ایئر پورٹ پر دو طیارے آپس میں ٹکرا گئے


ٹورنٹو:کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کے پیئرسن ایئرپورٹ میں دو طیارے آپس میں ٹکرا گئے، تاہم دونوں طیاروں میں موجود مسافر محفوظ رہے۔


تفصیلات کے مطابق کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کے پیئرسن ایئرپورٹ پر2 طیارے آپس میں ٹکراگئے، جس کے نتیجے میں ایک طیارے میں آگ لگ گئی ۔ پارکنگ میں موجود طیارہ لینڈنگ کرتے ہوئے طیارے سے ٹکراگیا، جس کے نتیجے میں طیارے میں آگ لگ گئی ۔


فائر بریگیڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکام نے فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا جبکہ ریسکیو اہلکاروں نے جہاز میں موجود مسافروں کو بحفاظت جہاز سے باہر نکال لیا گیا، حادثے کے نتیجے میں کوئی شخص زخمی نہ ہوا۔