پاکستان کے پاس امریکہ سے ملنے والی امداد اور اخراجات کا ریکارڈ موجود ہے

پاکستان کے پاس امریکہ سے ملنے والی امداد اور اخراجات کا ریکارڈ موجود ہے


اسلام آباد: پاکستان کے پاس امریکہ سے ملنے والی امداد اور اخراجات کا ریکارڈ موجود ہے، 33 ارب امریکی ڈالرز کا زیادہ تر حصہ پاکستان نے افغانستان میں دہشت گردی کے خلاف لڑی جانے والی جنگ پر خرچ کیااور اس میں معمولی سی رقم پاکستان نے اپنی افواج پر خرچ کی وہ بھی امریکہ کی طرف سے پاکستان پرمسلط کی جانے والی دہشت گردی کی جنگ میں پاکستان کی افواج کو لڑنی پڑی جس میں بے شمار قربانیاں دی گئیں۔


ایک رپورٹ کے مطابق 33 ارب ڈالر میں سے 14.5 ارب امریکی ڈالرز پاکستان کو امریکی افواج پر پہلے ہی خرچ کیے جانے کے بعد ملے۔ یہ رقم پاکستان پہلے ہی امریکی افواج پر، جو افغانستان میں دہشت گردی کی جنگ لڑ رہے تھے ، ان کو سپورٹ کرنے پرخرچ کیے تھے ، جو امریکہ نے پاکستان کو واپس کیے اس کے علاوہ امریکہ نے پاکستان کو 1.3 ارب ڈالرز دیے جو پاکستان امریکہ کے کہنے پر افغان طالبان کے خلاف جنگ پر خرچ کیے۔پاکستان نے اپنی افواج کی تربیت اور بہتری کے لئے چار ارب ڈالرز خرچ کیے کیونکہ پاکستان کی افواج کو افغانستان میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کرنے کے لئے اپنے آپ کو تیار کرنا تھا۔ اس کے علاوہ 0.85 ارب ڈالرز کی رقم بھی ملی جو پاکستان نے افغان مہاجرین کی رہائش، کھانے اور ان کو دوسرے سہولتیں فراہم کرنے پر خرچ کی، جو امریکہ کی طرف سے افغانستان میں جنگ کی وجہ سے پاکستان ہجرت کرنے پر مجبور ہوئے۔


پاکستان کو امریکہ کی طرف سے ایک ارب ڈالرز پاکستان میں قدرتی آفات کی وجہ سے ہونے والی تباہی کے بعد امدادی کاموں پر خرچ کرنے پڑے، اس کے علاوہ پاکستان کی اقتصادی حالت کو نقصان افغانستان میں روس اور اس کے بعد امریکہ کی مداخلت کی وجہ سے ہوا اس کو پورا کرنے کے لئے امریکہ نے پاکستان کو 8.5 ارب ڈالرز دیے ، حالانکہ پاکستان کی اکانامی کو دہشت گردی کی وجہ سے ایک سو ار ب ڈالرز سے زائد کا نقصان ہو چکا ہے۔