دنیا کو انٹرنیٹ کا تحفہ دینے والا سائنس دان انتقال کرگیا

دنیا کو انٹرنیٹ کا تحفہ دینے والا سائنس دان انتقال کرگیا
کیپشن: تصویر بشکریہ ٹوئٹر

نیویارک:دنیا کو انٹرنیٹ کا تحفہ دینے والے سائنسدانوں کے گروپ میں شامل امریکی سائنس دان لاری روبوٹس 81 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

1960ء کے عشرے روبوٹس نے امریکا کے ایڈوانس سرچ پروگرام ایجنسی کی ذمہ داریاں سنبھالیں۔انہیں کمپیوٹر نیٹ ورک کی اہم ذمہ داری سونپی گئی اور ان کے اس پروگرام کو دنیا ارپانٹ کے نام سے جانتی ہے۔آنجہانی انجینیر اور سائنسدان نے کئی آپریٹنگ پروگرمات اور سافٹ ویئر کی تیاری میں بھی اہم کردار ادا کیا۔

ارپانٹ نیٹ ورک نے دنیا کو ایک ایسا تحفہ دیا جسے انسان ہمیشہ یاد رکھیںگے۔ یہ تحفہ انٹرنیٹ کا تھا جسے آج کی ترقی کا ایک اہم زینہ تصور کیا جاتا ہے۔

روبوٹس ان چار سائنسدانوں میں سے ایک ہیں جنہوں نے انٹرنیٹ کی ایجاد کے لیے سائنسی فارمولے دیئے۔ اس کے دیگر ساتھیوں میں پوپ کان، فینٹ سیرف اور ولین کلائنروک شامل ہیں۔