پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم ملتان کے نئے نام کا اعلان کر دیا گیا

پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم ملتان کے نئے نام کا اعلان کر دیا گیا
کیپشن: image by facebook

لاہور : پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم ملتان کے اونر علی ترین نے اپنی ٹیم کے نئے نام کا اعلان کر دیا ہے جوکہ ملتان سلطان کو ہی برقرار رکھا گیا ہے ۔

db7c8afafd33ae10a939c0f364eaab85

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم ملتان کے مالک علی ترین نے اپنی ٹیم کے نئے نام کا اعلان کر دیا ہے ، علی ترین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہم نے ملتان کے نئے نام کے لیے عوامی سطح پر رابطہ کیا ۔

ef465c3f247bff7d987183334cea1f17

انھوں نے کہا کہ مجھے ملتان بہادر کا نام کافی پسند آیا ، اس کے مقابلے میں ہمیں ملتان ملنگ کے نام کی تجویز ملی تو ناموں کا فیصلہ کرنے کے لیے ہم نے عوامی سطح پر مہم شروع کی تو یہ ہی نتیجہ نکلا کہ ملتان سلطان کا نام ہی زیادہ بہتر ہے ، بہادر اور ملنگ میں عوامی سطح پر کم دلچسپی ظاہر کی گئی جس کے بعد اس  کا نام ملتان سلطان ہی فائنل ہوا ہے۔