امریکہ اور اسرائیل کو سیاہ دن دیکھنا پڑے گا،بیٹی جنرل سلیمانی

امریکہ اور اسرائیل کو سیاہ دن دیکھنا پڑے گا،بیٹی جنرل سلیمانی

تہران : ایران کی قدس فورس کے کمانڈر قاسم سلیمانی کی بیٹی نے امریکی صدر ٹرمپ کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ والدکی موت پر امریکہ اور اسرائیل کو سیاہ دن دیکھنا پڑے گا۔

جنرل قاسم سلیمانی کی نماز جنازہ کے موقع پر ان کی صاحبزادی زینب سلیمانی نے اپنے والد کی موت پر شدید رد عمل کا اظہار کیا اور امریکہ اور اس کے اتحادی اسرائیل کومیڈیا سے گفتگو میں واضح پیغام دیا کہ امریکہ اور اس کے اتحادی اسرائیل کو جنرل سلیمانی کی موت پر سیاہ دن دیکھنا پڑے گا۔

انہوں نے امریکی صدر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دیوانے ٹرمپ یہ مت سمجھنا کہ میرے والد کی موت کے ساتھ سب کچھ ختم ہوگیا۔

اس موقع پر قدس فورس کے نئے کمانڈر بریگیڈئیر جنرل اسماعیل قاآنی نے کہا کہ قاسم سلیمانی کے قتل کے بعد امریکہ کو خطے سے نکالنا ان کا مقصد بن گیا۔

انہوں نے ایرانی عوام سے قاسم سلیمانی کے راستے پر چلنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لیے اب صرف ایک ہی مداوا ہے کہ امریکہ کو خطے سے نکال باہر کیا جائے گا۔