حسن علی کی انجری کی بڑی وجہ کیا ہے ؟وقار یونس نے بتا دیا

حسن علی کی انجری کی بڑی وجہ کیا ہے ؟وقار یونس نے بتا دیا

لاہور : پاکستان کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ حسن علی نے اپنی رفتار اور لائن لینتھ کی بدولت دھاک بٹھائی مگر مسلسل 2 سال کرکٹ کھیلنے کی وجہ سے ان کی رفتار میں کمی آ گئی جبکہ باؤلنگ ایکشن کے باعث ان کی پسلیوں اور کمر پر دباؤ بڑھتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق غیر ملکی ویب سائٹ کو دئیے گئے انٹرویو میں وقار یونس نے کہا کہ حسن علی نے اپنی پیس اور لائن و لینتھ کی بدولت دھاک بٹھائی لیکن مسلسل 2سال کرکٹ کھیلنے کی وجہ سے ان کی رفتار میں کمی آ گئی اور انجریز بھی ہوئیں جبکہ ان کے باؤلنگ ایکشن کی وجہ سے پسلیوں اور کمر پر دباؤ بڑھتا ہے تاہم امید ہے کہ بحالی فٹنس کے بعد ایک ہفتے میں باؤلنگ شروع کردیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ محمد حسنین کو سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں 4اوورز کی کارکردگی کی بنیاد پر سکواڈ میں شامل کیا اور اب باصلاحیت باؤلر کی فٹنس پر نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں مسلسل کام ہو رہا ہے کیونکہ شاہین شاہ آفریدی ایک مثال ہیں کہ زیادہ فٹ ہوئے تو کارکردگی میں بھی نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی، یہی کام دیگر فاسٹ باؤلرز کے ساتھ بھی مسلسل کرتے رہنا ہوگا۔