شدید سردی ،پنجاب حکومت کا سکولوں کی چھٹیوں میں ایک ہفتے کا اضافہ کرنے کا اعلان

شدید سردی ،پنجاب حکومت کا سکولوں کی چھٹیوں میں ایک ہفتے کا اضافہ کرنے کا اعلان

لاہور:شدید سردی کی وجہ سے پنجاب میں وزارت تعلیم نے سکولوں کی چھٹیوں میں ایک ہفتے کی توسیع کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے کہا ہے کہ پنجاب میں نجی و سرکاری سکولوں کی چھٹیوں میں ایک ہفتے کا اضافہ کیا جارہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا جارہا ہے جس کے مطابق سکول اب 13جنوری کو کھلیں گے۔