صدر ٹرمپ نے امریکی فوج کو نکالنے پر عراق کو پابندیوں کی دھمکی دے دی

صدر ٹرمپ نے امریکی فوج کو نکالنے پر عراق کو پابندیوں کی دھمکی دے دی

نیو یارک:  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ اگر عراق نے امریکی فوج کو نکالنے کی کوشش کی تو  اس پر سخت پابندیاں لگائیں گے۔

امریکی صدر نے دھمکی دی ہے کہ امریکہ عراق سے اس وقت تک نہیں نکلے گا جب تک وہاں موجود امریکی مہنگے ہوائی اڈے کی قیمت ادا نہیں کی جاتی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا  کہ ہم نے عراق میں بہت پیسہ خرچ کیا ہے اور ہوائی اڈے پراربوں ڈالر کی لاگت آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر امریکی فوج کو  نکالنے کی کوشش کی تو اس کا اختتام دوستانہ نہیں ہوگا اور ان ایسی پابندیاں لگائی جائیں گی جن کی ماضی مثال نہیں ملتی۔


یاد رہے کہ عراق کے مختلف علاقوں میں پانچ ہزار کے قریب فوجی تعینات ہیں اور ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد عراقی پارلیمنٹ نے امریکہ سے فوجی معاہدہ ختم کرنے اور امریکی فوجی اہلکاروں کو ملک سے مرحلہ وار نکالنے کی قرار داد منظور کی ہے۔